Time 01 اکتوبر ، 2024
دنیا

تل ابیب میں فائرنگ کے واقعے میں 8 اسرائیلی ہلاک

تل ابیب میں فائرنگ کے واقعے میں 8 اسرائیلی ہلاک
فوٹو: اسرائیلی میڈیا

تل ابیب: اسرائیلی دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعے میں 8 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 7  اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے اور اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے کچھ دیر پہلے ہوا۔


مزید خبریں :