Time 02 اکتوبر ، 2024
دنیا

تنازع کا خدشہ: ایران میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں تنازع بڑھنے کے خدشات کے سبب ایران میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا۔

گزشتہ روز ایران نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں تنازع بڑھنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں جس کے پیش نظر ایران کے دارالحکومت تہران میں پیٹرول پمپس پر رش  لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس پر ایندھن بھرنے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے، اسرائیل نے مزید جوابی کارروائی کی تو جواب دیا جائے گا۔


مزید خبریں :