Time 02 اکتوبر ، 2024
دنیا

سال کا آخری سورج گرہن آج ہوگا، پاکستان میں دیکھا جائے گا؟

سال کا آخری سورج  گرہن آج  ہوگا، پاکستان میں دیکھا جائے گا؟
یہ رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن ہے/فوٹوفائل

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج رات شروع ہو گا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا ،پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا مگرسورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

سورج گرہن کا آغازآج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا اور  رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا۔

مزید خبریں :