Time 03 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں آج دو تھیٹر ہوں گے

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں آج دو تھیٹر ہوں گے
آج دوپہر 2 بجے اٹلی کا تھیٹر پلے 'پٹ یور ہارٹ ان ٹو اٹ' پیشں کیاجائے گا اور رات 8 بجے تھیٹر پلے 'وی جین، ایرر 404، ناٹ فاؤنڈ' پیش کیا جائے گا/ فائل فوٹو

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول جاری ہے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں آج دو تھیٹر میلے کا حصہ بنیں گے۔

آج دوپہر 2 بجے اٹلی کا تھیٹر پلے 'پٹ یور ہارٹ ان ٹو اٹ' پیشں کیاجائے گا اور رات 8 بجے تھیٹر پلے 'وی جین، ایرر 404، ناٹ فاؤنڈ' پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں 40 ممالک کی نمائندگی ہے جس میں 100سے زائد کلچرل پرفارمنسز ہوں گی اور فیسٹیول میں 450 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

 ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی پہلے 30 اکتوبر کو ختم ہونا تھا تاہم اس میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے اب یہ ثقافتی میلہ 3 نومبر تک لوگوں کی توجہ سمیٹے گا۔


مزید خبریں :