02 اکتوبر ، 2024
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 کے چھٹے روز پاکستان کے معروف لکھاری خواجہ معین الدین کی لکھی گئی شہرہِ آفاق تحریر ”تعلیم بالغان“ کو نئے انداز کے ساتھ پیش کیا گیا۔
تھیٹر پلے” تعلیم بالغان 2.0“ کی ہدایات فرحان عالم صدیقی نے دیں جبکہ کاسٹ میں اویس، فرحان رحیم، اجنیش دوڈیجا، علی رضا، شہریار، حسن اور عاصم شامل تھے۔
ڈرامہ مدرسے میں ترتیب دیا گیا ہے جبکہ ڈرامے میں طنز کے ذریعے بالغوں کی تعلیم کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ تخلیقی صلاحیت محمد علی جناح کے تین کلیدی اصولوں کی کھوج کرتی ہے، انہیں جدید معاشرتی حرکات کے ساتھ اس کی پائیدار مطابقت اور وقت کے ساتھ مزاحیہ بصیرت کے ساتھ جوڑتے ہوئے تعلیم بالغان پاکستانی ڈرامہ تاریخ کا ایک قابل قدر ٹکڑا بنا رہا ہے جو آج بھی سامعین کے ساتھ گونج رہا ہے۔
کراچی میں جاری عالمی ثقافتی میلے میں عوامی دلچسپی کے پیش نظر مزید 3 روز کی توسیع کردی گئی، آرٹس کونسل، جیو اور جنگ کے اشتراک سے ہونے والا ورلڈ کلچر فیسٹیول اب 2 نومبر تک جاری رہے گا۔
تین روز کی توسیع کے بعد اب فیسٹیول 38 دن تک مختلف ثقافتوں کے اظہار کا منفرد ذریعہ بنے گا۔