03 اکتوبر ، 2024
پاکستانی شوبر انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی زندگی میں تبدیلی سے متعلق انکشاف کیا۔
اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ زندگی نے مجھے اپنی مرضی کے مطابق بہت سکون سے تبدیل کردیا ہے، جو زندگی چاہتی تھی میں وہ بن گئی ہوں، زندگی تحمل مزاجی چاہتی تھی، دوسروں کو سننا، انہیں سمجھنا، اپنے بارے میں کم سوچنا۔
انہوں نے کہا کہ زندگی آپ کو سب کچھ سکھا دیتی ہے، زندگی سب سے بڑی ٹیچر ہے جو زندگی سکھاتی ہے وہ کوئی نہیں سکھاتا۔
محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حرا مانی کا کہنا تھا کہ سچی محبت فلمی باتیں ہیں، پیار ایک اچھی چیز ہے لیکن حقیقت پیار نہیں ہے، لوگ پیار سے زیادہ میری عادت بن جاتے ہیں اور عادت کیلئے میں جان دے سکتی ہوں۔