پاکستان

آرٹیکل 63 اے سے متعلق عدالتی فیصلہ: حکومت کا پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم منظور کرانےکا امکان

حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر پارلیمانی امور کی مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس پیر کو بلائے جانے پر مشاورت کی گئی، جس کے لیے حکومت نے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کو بھی واپس بلالیا۔

ذرائع کے مطابق  خورشید شاہ، طارق فضل چوہدری سمیت متعدد اراکین بیرون ملک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی کیس میں فیصلے کے بعد پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم منظور کرانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے سے متعلق کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر نظرثانی درخواستیں منظور کر لیں۔

مزید خبریں :