04 اکتوبر ، 2024
بھارت میں ایک نرس کی رقم کی ڈیمانڈ کی وجہ سے خاندان اپنے نومولود سے محروم ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر مین پوری میں پیش آیا جہاں اسپتال میں سنجلی نامی خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔
رپورٹس کے مطابق خاندان نے بتایا گیا کہ نرس جیوتی بھدوریا نے مبینہ طور پر ٹپ کے طور پر 5ہزار 100 بھارتی روپےکا مطالبہ کیا، جب خاندان والے نرس کو رقم ادا نہ کرسکے تو نرس نے نومولود کو لیبر روم کے میز پر ہی چھوڑ دیا اور رقم کی ادائیگی نہ کرنے تک بچہ دینے سے انکار کردیا۔
بتایا جارہا ہے کہ بچے کے والد نے اپنے بھائی سے ادھار رقم لی اور نرس کو ادا کی لیکن نومولود کے 40 منٹ تک میز پر پڑا رہنے کے سبب طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد اسے دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان والوں نے اسپتال اور نرس کے انسانیت سوز رویے پر پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر ایکشن لیتے ہوئے میڈیکل ٹیم بھی تشکیل دی گئی جب کہ نرس کو فوری طور برطرف کردیا گیا۔