04 اکتوبر ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا۔
کاروباری روز کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 810 پوائنٹس اضافے سے نئی ریکارڈ سطح 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 452 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 174 کی نفسیاتی حد پر دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار 947 کی بلند ترین حد پر دیکھا گیا تھا، گزشتہ روز 100 انڈیکس 755 پوائنٹس اضافے کے بعد 82 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔