Time 04 اکتوبر ، 2024
کھیل

انگلش کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

انگلش کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
انگلش کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے—فوٹو: فائل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس کی شرکت مشکوک ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ کے لیے بین اسٹوکس کی دستیابی کے لیے مزید انتظارکرنا ہوگا، ان کی غیر موجودگی میں اولی پاپ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 روایت کے مطابق انگلینڈ ٹیم پلئینگ الیون کا اعلان ٹیسٹ میچ سے دو روز قبل کرتی ہے، انگلینڈ ٹیم کا ہفتے کو پاکستان کے خلاف پلئینگ الیون کے اعلان کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھےجس کی وجہ سے وہ سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

انگلش ٹیم کے بیٹر زیک کرالی کا کہنا ہے کہ ابھی بین اسٹوکس کے کھیلنے کےحوالے سے ہم نہیں جانتے ، وہ بظاہر ٹھیک لگ رہے ہیں اور انجری سے ریکور کر رہے ہیں، میرے خیال میں ان کے مزید ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔

یاد رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :