Time 04 اکتوبر ، 2024
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کیمپ کا ڈیلی الاؤنس ادا کر دیا گیا

پاکستان ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کیمپ کا ڈیلی الاؤنس ادا کر دیا گیا
ایشین چیمپئنز ٹرافی کےکیمپ کے 25 دنوں کا ڈیلی الاؤنس 50ہزا رفی کھلاڑی دیا گیا ہے—فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کیمپ کا ڈیلی الاؤنس ادا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایشین چیمپئنز ٹرافی کےکیمپ کے 25 دنوں کا ڈیلی الاؤنس 50ہزارفی کھلاڑی دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کھلاڑیوں کو 3 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس دینےکا کہا گیا تھا۔

جس پر ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 3 ہزار ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس کی پالیسی یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں کا ایشین چیمپئنز ٹرافی کا انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس ابھی واجب الادا ہے، کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے کے حساب سے ڈیلی الاؤنس دیا جائے گا۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے ڈیلی الاؤنس کے 25 روز بنتے ہیں۔35 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس کی پالیسی یکم جنوری سے لاگو ہوگی،کھلاڑیوں کو بتا دیا گیا ہے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنسں کی ادائیگی فنڈز آنے پر کردی جائے گی۔

مزید خبریں :