Time 05 اکتوبر ، 2024
دنیا

حسن نصراللّٰہ کی خفیہ مقام پر امانتاً تدفین، حزب اللّٰہ کی تردید

حسن نصراللّٰہ کی خفیہ مقام پر امانتاً تدفین، حزب اللّٰہ کی تردید
حسن نصر اللہ کی اجتماعی تدفین کے لیے مناسب حالات کا انتظار کیا جا رہا ہے: اے ایف پی۔ فوٹو فائل

بیروت: فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے حزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر ایک خفیہ مقام پر امانتاً دفن کردیا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے  جبکہ اے ایف پی کے مطابق ذرائع نے اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کی درخواست بتایا کہ ’حسن نصر اللہ کی اجتماعی تدفین کے لیے مناسب حالات کا انتظار کیا جا رہا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے سوگواروں کے بڑے اجتماع اور تدفین کی جگہ کو نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ذرائع نے بتایا کہ حسن نصر اللہ کو عارضی طور پر خفیہ مقام پر سپردِ خاک کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر کے حسن اللہ کو شہید کر دیا تھا۔

مزید خبریں :