Time 05 اکتوبر ، 2024
دنیا

اسرائیل کی جگہ ہوتا تو ایرانی تیل کی تنصیبات پرحملے کی بجائے کسی متبادل پر غور کرتا: جوبائیڈن

اسرائیل کی جگہ ہوتا تو ایرانی تیل کی تنصیبات  پرحملے کی بجائے کسی متبادل پر غور کرتا: جوبائیڈن
میری انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، یہ بات اسرائیلی وزیراعظم کو جاننی چاہیے: امریکی صدر/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہےکہ اگر وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بجائے کسی متبادل پر غور کرتے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا بعض ڈیموکریٹس کا خیال ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کملا ہیرس کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ابھی تک یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا کہ ایران کو کیسے جواب دیا جائے، اگر وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بجائے کسی متبادل پر غور کرتے۔ 

جوبائیڈن نے مزید کہا انہیں علم نہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کے صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار کیے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، یہ بات اسرائیلی وزیراعظم کو جاننی چاہیے، اگر وہ الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تو وہ اس بات سے واقف نہیں مگر وہ اس پر انحصار بھی نہیں کررہے۔


مزید خبریں :