Time 05 اکتوبر ، 2024
پاکستان

علی امین کو گرفتار یا حراست میں نہیں لیاگیا، پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے: ذرائع

علی امین کو گرفتار یا حراست میں نہیں لیاگیا، پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے: ذرائع
سکیورٹی فورسز کی طرف سےگولی چلانے کی خبریں بالکل بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، پشاور سے لے کر اسلام آباد تک کہیں بھی کسی قسم کی کوئی فائرنگ نہیں کی گئی: ذرائع وزارت داخلہ— فوٹو:فائل

وزارت داخلہ کے ذرائع نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو نہ ہی گرفتارکیا گیا اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے، اس متعلق پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سےگولی چلانے کی خبریں بالکل بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، پولیس کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کا پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایاکہ پشاور سے لے کر اسلام آباد تک کہیں بھی کسی قسم کی کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کی طرف سے کے پی کے ہاؤس کو حصار میں لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت کل رات سے سکیورٹی فورسز اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعینات ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ سرکاری ذرائع نے  علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کی جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے علی امین کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

مزید خبریں :