05 اکتوبر ، 2024
پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ کردیا۔
غزہ کی صورتحال پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں سیاسی حل کی طرف جانےکی ضرورت ہے۔
ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی ترجیح ہونی چاہیے، فرانس نے اسرائیل کو کسی بھی طرح کے ہتھیار فراہم نہیں کیے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف پیرس میں احتجاجی مارچ کیا گیا۔
مظاہرین غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ میں فلسطینی اور لبنانی پرچم لہراتے ہوئے شریک ہوئے اور اسرائیلی مظالم رکوانےکا مطالبہ کیا۔