06 اکتوبر ، 2024
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گزشتہ روز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں داخل ہونے اور وہاں سے باہر نکلنے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں موجود ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی امین گنڈاپور کالی شلوار قمیص میں کے پی ہاؤس میں داخل ہوتے ہیں جب کہ کے پی ہاؤس سے باہر نکلتے ہوئے انہیں دوسرا لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس سے لباس تبدیل کر کے دوسرے رنگ کےکپڑوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ ہوئے۔
ویڈیو میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکو حفاظتی اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس سے باہرجاتے دیکھاجا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کل شام کے پی ہاؤس جانے کے بعد سے منظر عام پر نہیں آئے جبکہ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کچھ دیر قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو کسی ادارے نے گرفتار نہیں کیا اور ان کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے۔