Time 07 اکتوبر ، 2024
کھیل

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے 2 ہزار رنز مکمل

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے 2 ہزار رنز مکمل
شان مسعود نے 67 اننگز میں 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے، ملتان ٹیسٹ میں 117 رنز مکمل ہونے پر شان مسعود نے یہ سنگ میل عبور کیا__فوٹو: ای ایس پی این

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کے 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے۔

شان مسعود نے 67 اننگز میں 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے، ملتان ٹیسٹ میں 117 رنز مکمل ہونے پر شان مسعود نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

دوسری جانب ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ جاری ہے جہاں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کرکٹرز ملتان کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔

سابق انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن اور سابق کپتان مائیکل وان نے ملتان کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی وکٹ بولرز کے لیے قبرستان ہے۔

مائیکل وان نے کہا کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کررہی ہے، شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا کہ انہیں پچ سے بہت سپورٹ مل رہی ہے۔

مزید خبریں :