Time 07 اکتوبر ، 2024
دنیا

سعودی شہزادہ سلطان بن محمد انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ سلطان بن محمد انتقال کرگئے
فوٹو: فائل

ریاض : سعودی  شہزادہ سلطان بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔

ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  شہزادہ سلطان بن محمد بن عبد العزیز آل سعود کی نماز جنازہ کل امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائےگی۔

ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔


مزید خبریں :