Time 08 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

مادھوری کی خوبصورتی دیکھ کر سگریٹ پینے کے بجائے منہ پر لگالی تھی: اجے دیوگن

مادھوری کی خوبصورتی دیکھ کر سگریٹ پینے کے بجائے منہ پر لگالی تھی: اجے دیوگن
2019 میں فلم ٹوٹل دھمال کے تشہیر کے لیے دیے گئے ایک انٹرویو میں اجے نے 2001 کا ایک قصہ سنایا__فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر اجے دیوگن نے ماضی کا یادگار قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے مادھوری ڈکشت کو دیکھتے ہوئے سگریٹ منہ پر لگالی تھی۔

دلکش مسکراہٹ والی بالی وڈ حسینہ مادھوری کے مداح نہ صرف عام لوگ بلکہ ساتھی اداکار بھی ہیں جس بات کا اندازہ اجے دیوگن کے انکشاف سے لگایا جاسکتا ہے۔

2019 میں فلم ٹوٹل دھمال کے تشہیر کے لیے دیے گئے ایک انٹرویو میں اجے نے 2001 کا ایک قصہ سنایا، فلم ’یہ راستے ہیں پیار کے‘ جس کے مرکزی کرداروں میں مادھوری اور اجے سمیت پریتی زنٹا بھی تھیں۔

اجے دیوگن نے ہنستے ہوئے بتایا کہ 2001 میں اس فلم کی شوٹنگ شروع ہونی تھی اور ہم سب ایک کمرے میں بیٹھے تھے، میں جوس اور ساتھ میں سگریٹ پی رہا تھا۔

اجے نے کہا کہ اتنے میں مادھوری ڈکشت کمرے میں داخل ہوئیں، میں نے انہیں دیکھا اور دیکھتا رہ گیا، وہ اتنی خوبصورت تھیں کہ ان کے آنے سے کمرے کا ماحول ہی بدل گیا، میں نے سگریٹ پینے کے بجائے الٹی منہ پر لگا لی جس سے چہرہ جل گیا۔

دوران گفتگو مادھوری سمیت اجے دیوگن نے سب کو اپنے چہرے پر موجود نشان بھی دکھایا۔

اجے دیوگن نے کہا کہ یہ دیکھیں مادھوری کا نشان آج بھی میرے چہرے پر ہے، میں اسے مادھوری ڈکشت کا نشان کہتا ہوں، جس پر اداکارہ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی قہقہہ لگادیا۔

مزید خبریں :