Time 08 اکتوبر ، 2024
دنیا

ویڈیو: بھارتی سپریم کورٹ میں بندروں کی انٹری، وکلا کا سامان اٹھاکر لے گئے

بھارتی سپریم کورٹ میں کچھ 'غیر معمولی مہمان' داخل ہوکر عدالت کی راہداریوں میں سے وکلا کا سامان اٹھاکر لے گئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ غیر معمولی مہمان کوئی درخواست گزار شہری نہیں بلکہ 2 بندر تھے جو اچانک سپریم کورٹ کے احاطے میں داخل ہوئے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈوکیٹ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں بندروں کو سپریم کورٹ کے کوریڈور پر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایک بندر نے کمرہ عدالت کے دروازے کے پاس چھوٹے سے شیلف پر چھلانگ لگائی اور وکلا کا بیگ اٹھا لیا اور اندر سے لنچ باکس کھولنے لگا۔

یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود وکلا ہنستے دکھائی دیے اور بندرکی ویڈیو بھی بنانے لگے۔

واضح رہے کہ بھارت کے کئی شہروں میں بندروں کا عوامی مقامات پر گھومنا اور شہریوں سے سامان چھین کر لے جانا عام بات ہے۔ اس وجہ سے کئی بار شہری پریشان بھی ہوجاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارت اور بنگلادیش کے ٹیسٹ میچ کے لیے اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے کان پور میں بندروں کو اسٹیڈیم میں گھسنے سے روکنے کے لیے لنگوروں کی خدمات حاصل کی تھیں۔


مزید خبریں :