Time 09 اکتوبر ، 2024
پاکستان

سعودی وزیر کی سربراہی میں 130 سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی سرمایہ کاروں کا وفد  3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔

وفد کی سربراہی سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کر رہے ہیں، ان کے ساتھ 130 سرمایہ کار اسلام آباد پہنچے۔

وفاقی وزرا مصدق ملک، جام کمال اور عبدالعلیم خان نےنورخان بیس پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔

اعلامیے کے مطابق سعودی وفد میں توانائی، مائننگ، منرلز، ایگریکلچر ، بزنس، سیاحت، انڈسٹری، افرادی قوت اور مختلف شعبوں کے حکام وکمپنیاں شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی وفد کی پاکستانی کمپنیوں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں اور سعودی وفد کے دورے کے دوران مختلف معاہدوں پردستخط کیےجائیں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھاکہ سعودی وفد کی آمد پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے، پاکستانی معیشت کیلئے اس دورے کے دور رس فوائد حاصل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ انرجی، مائننگ اور پاور سیکٹرمیں سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر، سرجیکل انسٹرومنٹ، فٹ بال مصنوعات کی بڑی مارکیٹ پر ہماری توجہ ہے، پاکستان میں کنسٹرکشن میٹریل بنانے والی کمپنیوں کیلیے راستے کھل رہے ہیں۔

مزید خبریں :