Time 10 اکتوبر ، 2024
کاروبار

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
فوٹو: فائل

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آج کاروبار کے  اختتام پر انٹربینک میں  ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں گز شتہ روز ڈالر 5 پیسے اضافے سے 277 روپے 72 پیسے پربند ہوا تھا۔

دوسری جانب آج  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔