Time 10 اکتوبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر  100 انڈیکس 216 پوائنٹس کی کمی کے بعد 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 86 ہزار 13 پوائنٹس کی سطح تک گیا۔

بازار میں آج  50 کروڑ شیئرز کے سودے 27.9 ارب روپے میں طے ہوئےجبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے کم ہوکر 11 ہزار 161 ارب روپے ہے۔