11 اکتوبر ، 2024
کراچی: محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے تاہم ان بارشوں سے کراچی میں درجہ حرارت پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ آج بھی کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور شہر میں 20 اکتوبر کے بعد درجہ حرارت میں کمی ہو جائے گی۔
سردار سرفراز کے مطابق شمالی علاقہ جات میں رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں پہنچ گیا ہے۔