21 فروری ، 2013
کراچی…وفاقی کابینہ نے کراچی حیدرآباد سپرہائی وے کو موٹروے بنانے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کراچی حیدرآبادسپرہائی وے کو 6 رویہ بنایاجائیگا اور اسے کراچی حیدرآبادموٹروے ایم نائن کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم نائن کی تعمیرکاٹھیکاایف ڈبلیواے کو دینے کی منظوری دے دی ہے، کراچی حیدرآبادایم نائن موٹروے کا کنسلٹنٹ نیسپاک ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایم نائن موٹروے کیلئے فنڈزجاری کرنیکی ہدایت کردی، وزیرمواصلات نے کہا کہ این ایچ اے منصوبے کیلئے 1 ارب روپے دے گی۔