12 اکتوبر ، 2024
جے یو آئی ایف کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہےکہ آئینی ترمیم کیلئے حکومتی نمبرز پورے نہیں اور اگر نمبرز پورے ہیں تو وہ کسی اور طرح ہوں گے جو شرمناک ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آج ڈھائی بجے پیپلز پارٹی کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے، دیکھتے ہیں تجاویز پر ہم کہاں تک آگے بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے تحریک انصاف سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع احتجاج کا نہیں ہے۔
کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومتی نمبرز پورے نہیں، اگر نمبرز پورے ہیں تو وہ کسی اور طرح ہوں گے جو شرمناک ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ قانون سازی کے لیے پیسوں کی بوریاں کھول دی گئی ہیں، ایک ایک ایم این اے کو 20 سے 50 کروڑ تک آفر ہو رہی ہے۔
ادھر جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کرے پتا لگ جائے گا، ہمارے ایم این ایز ٹھکرا رہے ہیں، ہمارے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں۔