12 اکتوبر ، 2024
کراچی: بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے مزید شدت اختیار کر نے کا خدشہ ہے۔
بھارتی ماہر موسمیات مہیش پلاوات نے کہا ہےکہ سمندری طوفان بننے پر اس کا رخ عمان اوریمن کی جانب رہنےکا امکان ہے۔
مہیش پلاوات کے مطابق سسٹم سے سندھ کی ساحلی پٹی پر کوئی سرگرمی نہیں دیکھ رہے، 14 یا 15 اکتوبر سے پاکستان کی ساحلی پٹی پر ہواؤں کی رفتاربڑھ سکتی ہے اور سمندر میں بھی کچھ طغیانی ہوسکتی ہے۔
بھارتی ماہر موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بننے پر اس کا نام 'دانہ' DANA رکھا جائے گا، ممکنہ سمندری طوفان کا نام قطرکا تجویز کردہ ہے۔