Time 13 اکتوبر ، 2024
کھیل

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ فوٹو فائل

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے مڈل آرڈر بیٹر بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں کیا ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں، نعمان علی اور ساجد خان کی پلیئنگ الیون میں واپسی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آؤٹ آف فارم بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز ہے، بابر اعظم کے آرام کی تجویز سلیکٹرز نے دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد قومی ٹیم کا اعلان ہو گا۔

خیال رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی، انگلینڈ کو پاکستان پر ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

مزید خبریں :