پاکستان
21 فروری ، 2013

سید شفیق شاہ کی تدفین آج قمبر میں کی جائے گی

سید شفیق شاہ کی تدفین آج قمبر میں کی جائے گی

جیکب آباد……سندھ اوربلوچستان کی روحانی شخصیت سیدحسین شاہ پرقاتلانہ حملے اوران کے پوتے کی موت پرجیکب آباد،لاڑکانہ اورسکھرمیں ہڑتال کی جارہی ہے۔جاں بحق شفیق شاہ کی تدفین آج قمبر میں کی جائے گی۔بدھ کو سائیں غلام حسین شاہ کے جلسے کے موقع پر دھماکے سے ان کا پوتا شفیق احمد شاہ جاں بحق ہوگیا تھا۔واقعے پر جیکب آباد ،سکھر، شہدادکوٹ اور دیگر علاقوں میں سوگ منایا جارہا ہے۔شفیق احمد شاہ کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے قمبر میں درگاہ حسین آباد میں ادا کی جائے گی۔ جس کے لیے مریدوں کی بڑی تعداد درگاہ پہنچ رہی ہے۔

مزید خبریں :