Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
21 فروری ، 2013

آسکر ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر

آسکر ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر

لاس اینجلس…فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز کی تقریب میں چند دن رہ گئے ، تیاریاں بھی عروج پر ہیں،شوبز سے وابستہ اسٹارز اور ان کے مداحوں کی دھڑکنیں بڑھ گئیں، ریڈ کارپٹ بچھ گیا،ایوارڈز کے مجسمے بھی تقریب میں پہنچ گئے۔کون سا اسٹار کیا پہنے گا اور کیسا لگے گا، سب نے کمر باندھ لی ،بس اب انتظار ہے ،شاندار ایوارڈز کی شاہانہ تقریب کا،آسکر کے لیے ووٹنگ بھی مکمل ہو گئی۔ فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز کی 85 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن ووٹنگ ہوئی ہے۔آسکرز کی 24 کیٹگریز کے لیے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسنز کے پانچ ہزار 800 سے زائد ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا، بہترین فلم کے لیے اسٹیون اسپل برگ کی فلم لنکن اور ٹام ہوپرز کی لے مزرایبل میں کانٹے کا مقابلہ ہے جبکہ بین ایفلک کی آرگو بھی بہترین امیدوار ہے، جیتنے والوں کے نام 24 فروری کو لاس اینجلس میں ہونے والی آسکرز کی تقریب میں پہنچائے جائیں گے۔

مزید خبریں :