Time 14 اکتوبر ، 2024
کھیل

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔ فوٹو فائل

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کر دیا۔

انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنے والے انگلش کپتان بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر میٹ پوٹس کو بھی پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا، پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے بھی انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پلیئنگ الیون کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد ہو گا۔

ہمیشہ رزلٹ کیلئے کھیلتے ہیں اور یہی ہمارا انداز ہے: انگلش کپتان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پہلے سے بہتر ہوں، پہلا ٹیسٹ بہت اچھا رہا، دوسرے ٹیسٹ کے منتظر ہیں، پہلے ٹیسٹ میں ہمارے کھلاڑیوں کی پرفارمنسز اچھی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا میٹ پوٹس اچھی بولنگ کر رہا ہے، ان کنڈیشنز میں بالروں کو آرام بھی دینا پڑتا ہے، جو بھی پچ ہے اس پر کھیلنا ہے، اس پچ کے عادی ہیں دیکھتے ہیں کہ یہ پچ کیسا کھیلتی ہے، پہلے گھنٹے یا یا پھر پہلے روز پچ کا پتا چل جائے گا۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا فیلڈ میں واپس کر خوش ہوں، خود کو پازیٹو رکھوں گا، میں نے واپسی کے لیے محنت کی اور مکمل فٹنس کے لیے وقت لگا، بالروں کا ورک لوڈ مینج کیا گیا ہے، پہلے سے استعمال پچ دیکھ کر پلان تیار کیا جا رہا ہے، ہم ہمیشہ رزلٹ کے لیے کھیلتے ہیں اور یہی ہمارا انداز ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جیت کا موقع پیدا کریں تاکہ کرکٹ زندہ رہے، ہم نے اس پچ پر یہاں 10 وکٹیں لیں جو بیٹنگ کے لیے آسان پچ تھی۔

مزید خبریں :