Time 14 اکتوبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 222 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 85 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران  100 انڈیکس 948 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 47.76 کروڑ شیئرز کے سودے 23.47 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار 164 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :