Time 14 اکتوبر ، 2024
پاکستان

لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنےکیخلاف طالبات کا احتجاج

لاہور کالج فار  ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کو  ہراساں کرنےکے خلاف  طالبات نے جیل روڈ پر احتجاج کیا۔

طالبات نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  جنسی ہراسگی کے  واقعات کا نوٹس لیں۔ 

طالبات نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ جنسی ہراسگی اور  زیادتی کے واقعات پر خاموش ہے،کل پھر احتجاج کریں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ نے ایک کلرک کی جانب سے ہراساں کرنےکی درخواست جمع کروائی تھی، درخواست ہراسمنٹ کمیٹی کو  بھیج دی ہے، طالبہ  اور  اس کے والدین کو بلایا ہے۔

وائس چانسلر عظمیٰ قریشی کا کہنا ہےکہ مبینہ واقعے پر سب انجینئر کو معطل کردیا گیا ہے، معطل کیےگئے سب انجینئر کا رویہ غلط ہونے کی شکایات تھیں۔

وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ  ہراسگی کی تحقیقات کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک روز کے لیے یونیورسٹی بندکرنےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی تعمیر ومرمت کے لیے 15 اکتوبرکو بند  رہےگی۔

مزید خبریں :