Time 14 اکتوبر ، 2024
کھیل

بابر سے متعلق بیان پر فخر زمان کو شوکاز جاری، ایک ہفتے میں جواب طلب

بابر سے متعلق بیان پر فخر زمان کو شوکاز جاری، ایک ہفتے میں جواب طلب
فخر زمان نے بابراعظم کو اگلے دو ٹیسٹ میں ٹیم کاحصہ نہ بنانےپرتشویش کااظہارکیاتھا— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو شوکاز جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن پالیسی پرسوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے فخر زمان کو نوٹس جاری کیاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ فخر زمان کا یہ عمل نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوا تو پی سی بی نے بابر اعظم آرام دینے کیلئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ 

اس پر فخر زمان نے اپنے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو باہر کرنے پر تنقید کی اور اس فیصلے کو منفی پیغام دیے جانے کا فیصلہ قرار دیا۔

مزید خبریں :