13 اکتوبر ، 2024
قومی کرکٹر فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
اتوار کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں سے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فخر زمان نے بیان جاری کیا اور بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی۔
فخر زمان نے لکھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا، انہیں بینچ پر نہیں بٹھایا گیا۔
پاکستانی اوپنر نے کہا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں،پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا۔
فخر زمان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔