Time 16 اکتوبر ، 2024
صحت و سائنس

سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کے طبی عملے کو خناق کا بوسٹر لگوانے کا فیصلہ

سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کے طبی عملے کو خناق کا بوسٹر لگوانے کا فیصلہ
بچوں کے ساتھ بالغ افراد بھی خناق کی بیماری کا شکار ہورہے ہیں: پروفیسر سعید قریشی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کے طبی عملے کو خناق کا بوسٹر لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ سندھ انفیکشس ڈزیز اسپتال کے طبی عملے کو خناق کا بوسٹر لگوا رہے ہیں کیونکہ کچھ عرصہ قبل اسپتال کے عملے کا ایک فرد بھی خناق سے متاثر ہوا تھا۔ 

 پروفیسر سعید قریشی کے مطابق بچوں کے ساتھ بالغ افراد بھی خناق کی بیماری کا شکار ہورہے ہیں۔

سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طبی عملے کے 50 فیصد افراد کو خناق کا بوسٹر لگوا چکے ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق خناق ڈیل کرنے والے طبی عملے اور آئی سی یو کے عملے کو بوسٹر ضرور لگنا چاہیے، سندھ میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ناکام ہو چکا اسے  ازسرنو تشکیل دے کر فعال کیا جائے۔ 


مزید خبریں :