Time 16 اکتوبر ، 2024
کاروبار

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 2675 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک میں سونے  کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد  2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے  ہوگئی ہے۔

 ملک میں 10گرام سونے  کی قیمت  1886 روپے اضافے سے 237654 روپے  ہوگئی  ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی صرافہ میں سونے  کی قیمت  22 ڈالر اضافے سے 2675 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ  روز ملک  بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی  تھی۔


مزید خبریں :