Time 16 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل انکوائری کیلئے ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل انکوائری کیلئے ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا
فوٹو: فائل

عمر کوٹ میں توہین مذہب کے الزام پر ڈاکٹر شاہنواز  کی ہلاکت کے معاملے پر سندھ حکومت نے جوڈیشل انکوائری کے لیے سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔

محکمہ  داخلہ سندھ کی جانب سے  رجسٹرار  سندھ ہائی کورٹ کو لکھے جانے والے خط کے متن کے مطابق واقعےکی انکوائری ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج سے کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حقائق اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے عدالتی تحقیقات ضروری ہیں۔

جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کی گزشتہ روز قبر کشائی کرکے نمونے لیے گئے تھے ، مقدمے میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سمیت متعدد پولیس اہل کاروں کو معطل کیا جا چکا ہے۔

18 ستمبرکو جعلی پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کو سندھڑی میں قتل کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :