Time 18 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بلاول بھٹو کی عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات، آئینی ترامیم کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت

بلاول بھٹو کی عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات، آئینی ترامیم کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت
بلاول بھٹو کی عمرایوب اور بیرسٹر گوہر سے سرسری ملاقات گزشتہ روز قومی اسمبلی ہال میں ہوئی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی عمرایوب اور بیرسٹر گوہر سے سرسری ملاقات گزشتہ روز قومی اسمبلی ہال میں ہوئی جہاں بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی نشست پر آئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ آئینی ترمیم پر گفتگو کی اور آئینی ترامیم کے مختلف پہلو بیرسٹر گوہر کے سامنے رکھے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطین پرآل پارٹیز کانفرنس سے متعلق گفتگو کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری رات گئے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے جہاں تینوں شخصیات کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے ملاقات ہوئی تاہم اس دوران کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔


مزید خبریں :