Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
21 فروری ، 2013

اٹلی: ماؤنٹ ایٹنا آتش فشاں پھر لاوا اُگلنے لگا،دلچسپ وڈجاری

اٹلی: ماؤنٹ ایٹنا آتش فشاں پھر لاوا اُگلنے لگا،دلچسپ وڈجاری

روم …اٹلی میں موجودیورپ کے سب سے اونچے آتش فشائی پہاڑ نے پھر لاوا اُگلنا شروع کردیا ہے۔اٹلی کے شہر کٹانیاکے قصبے میں موجود پہاڑی سلسلے کی ماؤنٹ ایٹنا نے لاوا اُگلنا شروع کیا تو ایک دلچسپ سماں باندھ دیا۔موقع پر موجود ایک اطالوی کیمرا مین نے آتش فشاں پھٹنے اور کئی میٹراونچی اُٹھتی لاوا کی لپٹیں اپنے کیمرے سے محفوط بنالیں جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس آتش فشاں کے پھٹنے سے مقامی آبادی کو کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہیں کیونکہ اسکا لاوا آبادی کی طرف نہیں بہہ رہا لہٰذا انتظامیہ کی جانب سے کوئی وارننگ نہیں جاری گئی۔

مزید خبریں :