Time 20 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچر فیسٹیول: ملکی و غیر ملکی گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا

کراچی:آرٹس کونسل میں جنگ اور جیو کے تعاون سے ورلڈ کلچر فیسٹیول زور و شور سے جاری ہے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جہاں ملکی اور غیر ملکی گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی کراچی آرٹس کونسل میں جاری کلچر فیسٹیول میں شرکت کی اور ’سندھ آرٹسٹس ایگزی بیشن' کا افتتاح کیا۔

واضح رہے کراچی آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول دو نومبر تک جاری رہے گا۔


مزید خبریں :