Geo News
Geo News

پاکستان
21 فروری ، 2013

لاہور: پولیس تفتیش کا خوف،ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈ کی خود کشی

لاہور…لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاوٴن میں سکیورٹی گارڈ نے پولیس تفتیش کے خوف سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ ہاوٴسنگ سوسائٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ 35 سالہ شہادت علی کو ماڈل ٹاوٴن کا رہایشی ندیم لین دین کے تنازع میں تھانہ لے کر آیا۔تو مبینہ طور پر شہادت علی نے تھانہ کے بیت الخلا میں جا کر اپنے پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ندیم کے مطابق شہادت نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 80 ہزار بٹور لئے تھے اور اسی لئے اسے تھانے بلوایا گیا تھا۔شہادت اوکاڑہ کا رہائشی تھا لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :