Time 21 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج کامیڈی تھیٹر پلے ’خوابوں کی نوٹنکی‘ پیش کیا جائیگا

ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج کامیڈی تھیٹر پلے ’خوابوں کی نوٹنکی‘ پیش کیا جائیگا
  38 روزہ ورلڈکلچر فیسٹیول 2 نومبر تک آرٹس کونسل میں جاری رہے گا/فوٹوفائل

کراچی: آرٹس کونسل میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔

38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں جسے دیکھنے بڑی تعداد میں شرکا شرکت کرتے ہیں۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج 26 واں روز ہے جہاں  رات 8 بجے کامیڈی تھیٹر پلے ’خوابوں کی نوٹنکی‘ پیش کیا جائے گا، ’خوابوں کی نوٹنکی‘کی ڈائریکٹر عظمیٰ سبین اور رائٹر بابر جمال ہیں۔

واضح رہے کہ  38 روزہ ورلڈکلچر  فیسٹیول 2 نومبر تک آرٹس کونسل میں جاری رہے گا۔


مزید خبریں :