Time 22 اکتوبر ، 2024
جرائم

کراچی: پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو لوٹنے اور بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو لوٹنے اور بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم عامر کو خفیہ اطلاع پر پولیس کی وردی میں گرفتار کیا گیا: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: پولیس نے بھینس کالونی سے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی پہن کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں سے بھتہ وصول کرتا اور انہیں روک کر لوٹ مار کرتا تھا جسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے، جعلی پولیس اہلکار سے سعود آباد کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور پولیس کی وردی بھی برآمد ہوئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم پہلے بھی 5 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

مزید خبریں :