Time 22 اکتوبر ، 2024
جرائم

کراچی: میٹروول میں قبرستان سے خاتون کی صندوق بند ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

کراچی: سائٹ ایریا میٹروول  کے قبرستان سے خاتون کی لوہے کی پیٹی میں بند ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق سائٹ ایریا میٹروول میں شہید قبرستان سے لوہے کی پیٹی میں خاتون کی لاش ملی، خاتون کی لاش کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں اوربظاہر لگتا ہے کہ خاتون کو  تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ مقتولہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی،لگتا ہے مقتولہ کو کہیں اور قتل کرکے لاش یہاں پھینکی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے بھی مقتولہ کا شناختی ریکارڈ نادرا میں نہیں آیا جب کہ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :