Time 23 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچر فیسٹیول :27 ویں روز زندگی کی گتھیاں سلجھائی گئیں

کراچی میں  ورلڈ کلچر فیسٹیول  کے27 ویں روز زندگی کی گتھیاں سلجھائی گئیں۔

آرٹس کونسل کراچی میں، جیواور جنگ کے اشتراک سے 38 روزہ  ورلڈ کلچر فیسٹیول  کے 27 ویں دن کا آغاز ورکشاپ سے ہوا، اس دوران  آرٹس کونسل کے طلبہ نے فلسطینی آرٹسٹ زوئی اور احمد سے تھیٹر اداکاری کے گُرسیکھے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے27 ویں روز جذبوں کو زبان دیتا فزیکل تھیٹرپلے روس کے فنکاروں نے پیش کیا،تبدیل ہوتی روشنیوں میں جہاں غیرملکی تھیٹرآرٹسٹ محو رقص تھے تو وہیں فلسطینی فنکاروں نے بھی اداکاری کی باریکیاں سمجھائیں۔

اس کے بعد حاضرین اور 20 ممالک کے فنکار روسی فزیکل تھیٹرپلے ’روڈ‘ سے محظوظ ہوئے جس میں بتایا گیا کہ اپنے راستوں پر چلتے چلتے بھٹکنے والے پریشان رہتے ہیں، تھیٹر پلے میں دکھائے گئے رقص نے زندگی محبت اور انسانی جذبوں کی خوب تشریح کی۔

اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ  کا کہنا تھا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ میلے کی رونقیں مزید بڑھیں گی۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 28 ویں روز برطانوی تھیٹرگروپ کھیل شیکسپئرز فول پیش کرے گا جب کہ حاضرین میوزیکل پرفارمنس سے بھی محظوظ ہوں گے ۔

مزید خبریں :