Time 22 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج رات روسی تھیٹر پلے'روڈ' پیش کیا جائے گا

کراچی آرٹس کونسل میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول جاری ہے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج رات 8 بجے روسی تھیٹر پلے 'روڈ' پیش کیا جائے گا جب کہ 25 اکتوبر کو رات 8 بجے بیلجیئم کے تھیٹر پلے 'باڈی ریولیوشن' سے لوگ لطف اندوز ہوں گے۔

اس کے علاوہ 26 اکتوبر رات 8 بجے جرمن تھیٹر پلے 'کوکون' اور رات کو 9 بجے اسپینشن تھیٹر پلے 'ٹنگز' پیش کیا جائے گا۔

کراچی آرٹس کونسل میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول 2 نومبر تک عوام کی توجہ حاصل کرے گا۔


مزید خبریں :