Time 23 اکتوبر ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ: 26 ویں ترمیم کے بعد پہلا کیس آئینی بینچ کو بھیج دیا گیا

سپریم کورٹ: 26 ویں ترمیم کے بعد پہلا کیس آئینی بینچ کو بھیج دیا گیا
کیس میں آئینی سوال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بینچ سنیں گے: جسٹس منصور علی شاہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دی گئیں۔ 

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس میں آئینی سوال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بینچ سنیں گے۔

جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھاکہ  یہ کیس اہم آئینی بینچ ہی سنے گا۔ 

وزارت پیٹرولیم کے7 ملازمین نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 


مزید خبریں :