Time 23 اکتوبر ، 2024
دنیا

شوہر کےگٹکا کھانےکی عادت سے تنگ خاتون نے خودکشی کرلی

شوہر کےگٹکا کھانےکی عادت سے تنگ خاتون نے خودکشی کرلی
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں آپس میں کزن ہیں اور دونوں نے 2021 میں پسند کی شادی کی تھی،فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں شوہر کے گٹکا کھانے کی عادت سے تنگ خاتون نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے جلال پور میں پیش آیا جہاں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر شوہر کے گٹکا کھانے کی عادت سے تنگ آکر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

حال ہی میں بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو مذہب کے پیروکاروں نے کروا چوتھ کا تہوار منایا جس میں شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کی لمبی زندگی کے لیے 'ورت' (ایک دن کا روزہ) رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خودکشی کا واقعہ بھی اسی روز پیش آیا۔  خاتون کی شوہر سے گٹکے کے معاملے پر بحث ہوئی تھی۔ خاتون نے پورا دن ورت رکھنے کے بعد چاند دیکھنے کے بعد ورت توڑا اور  پھر دیگر رسوم کے بعد پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لےکر  پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں آپس میں کزن ہیں اور دونوں نے 2021 میں پسند کی شادی کی تھی۔

مزید خبریں :