Time 24 اکتوبر ، 2024
دنیا

ہانگ کانگ کے چڑیا گھر میں انفیکشن پھیل گیا، 12 بندر ہلاک

ہانگ کانگ کے چڑیا گھر میں انفیکشن پھیل گیا، 12 بندر ہلاک
انفیکشن سے ہلاک ہونے والے 12 ویں بندر کا تعلق ڈی برازا نسل سے ہے جسے دیگر بندروں کی اموات کے بعد 13 اکتوبر سے ہی سب سے لگ رکھا ہوا تھا/ فوٹو بشکریہ بی بی سی

ہانگ کانگ کے چڑیا گھر میں بیکٹیریل انفیکشن پھیل گیا جس سے بندروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق چڑیا گھر میں بیکٹیریل انفیکشن پھیلنے سے گزشتہ 10 دنوں میں اب تک 12 بندر ہلاک ہوچکے ہیں۔

انفیکشن سے ہلاک ہونے والے 12 ویں بندر کا تعلق ڈی برازا نسل سے ہے جسے دیگر بندروں کی اموات کے بعد 13 اکتوبر سے ہی سب سے لگ رکھا ہوا تھا۔

بندر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس میں کافی تعداد میں بیکٹیریا پایا گیا ہے جو ممکنہ طور پر پنجرے کے قریب موجود مٹی کی وجہ سے آیا۔

اسی حوالے سے ہانگ کانگ کے ثقافت، کھیل اور سیاحت کے سیکرٹری نے میڈیا کو بتایا کہ خیال کیا جارہا ہے پنجروں کے قریب مٹی کھودنے والے مزدور اپنے جوتوں کے ذریعے آلودہ مٹی لائے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بندر کی موت کے بعد چڑیا گھر میں موجود دیگر 78 جانوروں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جہاں ان کی صحت کو خطرے سے باہر قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :